سموگ اور ماحولیاتی آلودگی شہریوں کیلئے خطرہ:رحمت اﷲ

سموگ اور ماحولیاتی آلودگی شہریوں کیلئے خطرہ:رحمت اﷲ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو اندرون ملک شہریوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار ضلعی آفیسر ماحولیات انجینئر رحمت اﷲ خان نے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر منعقد ہ سیمینار اور تقریبات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سپیشل اینٹی سموگ کے افسران عمران اور دیگر افسران صبح سے شام تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں بھٹہ جات دیگر فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں پر قابو پا نے کیلئے بھٹہ مالکا ن اور ذمہ داران کو سموگ ایکٹ کے تحت چالان کر کے جر ما نے کئے جارہے ہیں تا کہ اس پر قابو پا یا جاسکے اور بہتر ماحو ل کو بہتر بنا یا جا سکے شہری ان سے نہ صرف محفوظ رہیں بلکہ بیماریوں کاخاتمہ بھی ہو گا۔اس سلسلہ میں اعلیٰ افسران اور ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کی خصوصی ہدایت پر عمل کر تے ہو ئے ضلع میانوالی کو سموگ فری بنا نے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کے حوالہ سے ہر روز مختلف سرکاری اور پرائیو یٹ اداروں میں آگہی پر تقریبات منعقد کرانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اورآگہی پروگرام میں مختلف شعراء اور فنکاروں کی مشاورت سے اصلاحی شو بھی منعقد کروائے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں