ویلڈنگ کے دوران جھلسنے والا محنت کش نوجوان دم توڑ گیا

 ویلڈنگ کے دوران جھلسنے والا محنت کش نوجوان دم توڑ گیا

(سٹاف رپورٹر ) پانی کے ٹینک میں ویلڈنگ کے دوران سلنڈر میں آگ لگنے سے جھلس جانے والا نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

، متوفی احسان اﷲ کا تعلق نواحی گاؤں 96 سے تھا، جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر یہاں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے دوسرے شہر ریفر کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے را ستے میں دم توڑ گیا، احسان اﷲ کا 90 فیصد جسم جھلس گیا تھا۔موت کی اطلاع پر گھر میں کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں