شہید اے ایس آئی کے بچوں کا سرکاری پروٹوکول میں سکول داخلہ

شہید اے ایس آئی کے بچوں کا  سرکاری پروٹوکول میں سکول داخلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایس پی ضیاء اﷲ نے شہید اے ایس آئی ممتاز حسین نتھوکہ کے بچوں کو سرکاری پروٹوکول میں سکول داخل کرایا۔۔۔

ممتاز نتھوکہ 12 مئی 2020 کو ترکھانوالہ کے علاقہ میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے دوران فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گئے تھے ، گزشتہ روز شہید اے ایس آئی کی بیٹی عنبرین فاطمہ اور بیٹے محمد اسامہ کو سکول داخل کرایا گیا تو انہیں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سکول لیجایا گیا۔ ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کا کہنا ہے کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، ان کی تعلیم اور نگہداشت ہم پر فرض ہے جسے احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں