چک 52 جنوبی میں 10جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) الرحمان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چک 52 جنوبی میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی میاں شہباز احمد تھے۔۔۔
تقریب میں مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 10 جوڑوں کی شادی کی گئی ، فاؤنڈیشن کی جانب سے بچیوں کو ان کا من پسند جہیز کا سامان دیا گیا۔ اس موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں کے خاندانوں سمیت شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جس پر والدین، اہل علاقہ نے ویلفیئر کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یہ نیک کام جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی شادیاں ممکن ہوئیں ایک احسن اقدام ہے ۔ جبکہ سی او الرحمان فاؤنڈیشن عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ اوور سیز فاؤنڈیشن ممبرز کی مدد سے پاکستان میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے ، ہماری تنظیم پچھلے 10 سال سے اس کارخیر میں حصہ لے رہی ہے ، اب تک اجتماعی شادیوں کا یہ دسواں پروگرام منعقد کیا گیا، اور یکم دسمبر کو 300 بچیوں کی اجتماعی شادی صادق آباد میں ہو گی۔