عشنہ طاہر کا بھیرہ میں کھاد ایجنسیوں کا دورہ‘سٹاک چیک کیا
بھیرہ(نامہ نگار )کسانوں کو کھاد کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے گزشتہ روز شہر میں قائم کھاد ایجنسیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر سٹاک اور ڈلیوری کے سسٹم کو چیک کیا۔۔۔
ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت بھی تھے اسسٹنٹ کمشنر نے کھاد ڈیلروں کو سختی سے ہدایت کی کہ کسان کارڈ کے ذریعہ زمینداروں کو کھاد فوری فراہمی یقینی بنائیں اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے سموگ کے تدارک کے پیش نظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کے ہمراہ علاقہ میں قائم بھٹہ خشت کا دورہ بھی کیا اور قصبہ وزیدی میں جدید ٹیکنالوجی زک زیگ پر نہ چلنے والے بھٹہ خشت کو مسمار کردیا انہوں نے کہا کہ اس وقت سموگ ملک کا سب سے اہم اور گھمبیر مسئلہ ہے جس کے تدارک کیلئے حکومت ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔