پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہفتہ میں کارکردگی بہتر بنائیں‘محمد اشر ف

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہفتہ میں کارکردگی بہتر بنائیں‘محمد اشر ف

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرمحمد اشر ف کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کے ۔

سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف نے بعض مجسٹریٹس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ اپنی کارکردگی کو ایک ہفتہ میں بہتر بنائیں ورنہ ان سے سخت بازپرس ہوگی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا عوام الناس کو حقیقی مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال انداز میں مارکیٹ انسپکشن شروع کریں اور گراں فروشی،مصنوعی مہنگائی اور ناقص کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایجوکیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھرکے سکولوں کے انتظامی امور کی احسن طریقے سے تکمیل سے متعلق ماسٹر پلان مرتب کرلیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں محمد اشرف کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ڈی ایچ کیوہسپتال کے طبی شعبہ ہائے جات کی سروس ڈلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ندیم رضا ملک اور دیگر ہیلتھ افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کو ہیلتھ افسران کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں ہسپتال کے تعمیراتی شعبہ کی کارکردگی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کی فعالیت بارے بریف کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں تعمیراتی کام جلد مکمل ،آکسیجن پلانٹ کو فعال کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں