ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسامہ مجید چیمہ کا تحصیل پپلاں کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسامہ  مجید چیمہ کا تحصیل پپلاں کا دورہ

کندیاں‘میانوالی(نمائندہ دنیا‘نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ نے تحصیل پپلاں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم بھی ان کے ہمراہ تھے اے ڈی سی آر نے ریونیوریکوری ڈیجیٹل گرداوری و کھیوٹ میوٹیشن کے حوالے سے اے سی آفس پپلاں میں تمام ریونیو فیلڈ سٹاف کیساتھ سرکل وائز میٹنگ کی انھوں نے ریونیو ریکوری،زرعی انکم بیس، زرعی انکم ٹیکس اور کھیوٹ میوٹیشن ڈیجیٹل گرداوری کا جائزہ لیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے افسران کو ہدایت کی کہ کھیوٹ میوٹیشن مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے اور ڈیجیٹل گرداوری کی انٹریز کو یقینی بنایا جائے اے ڈی سی آرکا کہنا تھا کہ سرکاری واجبات کی وصولی ریونیو افسران کی اولین ذمہ داری ہے اس لیئے سو فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں