فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے دو کسانوں کیخلاف مقد مات درج

فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے  دو کسانوں کیخلاف مقد مات درج

شاہ پور (نمائندہ دنیا)حکومت کی طرف سے واضح احکامات کے باوجود فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے دو کسان قانون کی گرفت میں آ گئے ۔

 غلام رسول اور ظفرحیات نے اپنے کھیتوں میں دھان کی باقیات کو آگ لگا رکھی تھی جس کی وجہ سے فضا میں ہر طرف دھواں پھیلا ہوا تھا، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے دونوں کیخلاف مقد مات درج کر لئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں