شادی میں بری دکھانے کے بعد 26لاکھ کے زیورات چوری
شاہ پور (نمائندہ دنیا)قریبی قصبہ جھاوریاں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران بری کا سامان دکھاتے ہوئے نامعلوم چوروں نے ۔
طلائی زیورات 10تولے ، 5تولے پازیب چاندی، مالیتی 26 لاکھ روپے نامعلوم چور لے اڑے ، پولیس تھانہ جھاوریاں نے کنور ابوبکر کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، کنورابوبکر نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بچی کی شادی کی تقریب ایک نجی ہوٹل میں ہورہی تھی جہاں بری کا سامان دکھانے کے بعد رکھ دیا گیا ، چند ہی منٹوں میں چور اپنا کام دکھا گئے اور سامان چوری کرلیا ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔