جرمانہ ادا کرکے گوالہ کالونی منصوبہ فعال کرنے کی تیاریاں

جرمانہ ادا کرکے گوالہ کالونی منصوبہ فعال کرنے کی تیاریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن نے گوالہ کالونی کا منصوبہ فعال کرنے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

، ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے جانور شہر سے باہر گوالہ کالونی منتقل کرنے کے لئے جھال چکیاں کے قریب چک 66شمالی میں گوالہ کالونی بنانے کے لئے محکمہ ریونیو سے جگہ خرید کر لاکھوں روپے بجلی اور تعمیر پر خرچ کئے ، زمین کی قیمت تاخیر سے ادا کرنے پر محکمہ نے جرمانہ عائد کیا بعدازاں زمین ٹرانسفر کرنے کے بجائے ہونے والا معاہدہ منسوخ کر دیا، جس پر بلدیہ نے عدالت سے سٹے لے لیا اور انتظامیہ کو کیے گئے جرمانے کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی، اس سلسلہ میں اب بلدیہ نے بورڈ آف ریونیو کی طرف سے عائدتاوان (جرمانہ) ادا کرنے کے لئے قانونی ما ہرین سے صلاح مشورہ کرنا شروع کردیا ہے ، بلدیہ ذرائع کا کہنا ہے جرمانہ جلد ہی ادا کرکے گوالہ کالونی کو فعال کرکے گوالوں کو پلاٹ الاٹ کر دیئے جائیں گے جانور شہر سے باہر گوالہ کالونی منتقل کر دیئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں