پی ٹی آئی کا احتجاج کرپٹ سسٹم کیخلاف ہے :چودھری ناصر وڑائچ
بھلوال(نمائندہ دنیا)پی ٹی آئی کا احتجاج کرپٹ سسٹم اور مافیا کیخلاف جہاد ہے جس میں ہر پاکستانی کو بھرپور طریقہ سے شرکت کرنی چا ہیے۔۔
حکمرانوں نے عوام کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں اور ان کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ قوم ان لٹیروں کیخلاف جہاد میں عمران خان کا ساتھ دے اگر ایسا نہ ہوا تو یہ لٹیرے اسی طرح ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت چودھری ناصر وڑائچ نے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔جس سے یہ لٹیرے خوفزدہ ہیں عمران خان کا بیانیہ انہیں سونے نہیں دیتا ان کے خوابوں میں بھی عمران خان ہی چھایا ہوا ہے ۔