وکلا کو حراست میں لینے پر کلورکوٹ بار میں پولیس کا داخلہ بند

وکلا کو حراست میں لینے پر کلورکوٹ بار میں پولیس کا داخلہ بند

کلورکوٹ(نامہ نگار ) تھانہ کلورکوٹ کی جانب سے دو معزز وکلاء کو حبس بے جا میں رکھنے پر کلورکوٹ کی وکلاء کمیونٹی کا سخت ترین ردعمل سامنے آیا ہے ، کلورکوٹ بار میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کل مقامی پولیس تھانہ کلورکوٹ نے دو معزز وکلاء وسیم حسن خان عباسی اور ملک کامران اکبر سٹھار کو بلاجواز اور غیر قانونی طور پر حراست میں لیا اور رات بھر تھانہ کلورکوٹ میں حبس بے جا میں رکھا۔ پولیس کا رویہ انتہائی قابل مزمت رہا۔ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کلورکوٹ بار ایسوسی ایشن میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جو کافی طویل نشست کے بعد پولیس کے عدالتوں میں داخلے پر پابندی پر متفق ہوا۔ وکلاء کمیونٹی نے پولیس گردی کے اس قابل مزمت واقعے پر تمام ممکنہ فورمز پر کاروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل سیکرٹری کلورکوٹ بار ایسوسی ایشن رانا محمد علی نے کہا کہ جو رویہ پولیس نے وکلاء کے ساتھ برتا اب ہم اسی طریقے سے پولیس سے پیش آئیں گے ۔ وکلاء کمیونٹی کے تقدس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،تمام وکلاء تحصیل بار ایسوسی ایشن نے کچہری گیٹ کے سامنے کرسیاں رکھ کر پولیس گردی پر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں