کندیاں موڑ سے ریسکیو سینٹر تک درختوں کی لٹکتی شاخیں ٹریفک کی روانی میں ر کاوٹ

کندیاں موڑ سے ریسکیو سینٹر  تک درختوں کی لٹکتی شاخیں  ٹریفک کی روانی میں ر کاوٹ

کندیاں(نمائندہ دنیا ) کندیاں موڑ سے ریسکیو سینٹر تک مرکزی شاہراہ کے اطراف درختوں کی لٹکتی شاخیں ٹریفک کی روانی میں ر کاوٹ کا باعث بننے لگے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔۔۔

 اسمعیل خان، میانوالی بین الصوبائی شاہراہ پر کندیاں موڑ سے ریسکیو سینٹر تک محکمہ جنگلات کی طرف سے لگائے گئے درختوں کی شاخیں مصروف ترین شاہراہ کے درمیان تک جھکے ہوئے ہیں بار بار نشاندہی کے باوجود محکمہ ہاء وے اور محکمہ جنگلات کی طرف سے ان شاخوں کاٹا نہیں جارہا ہے جسکی وجہ سے یہ لٹکتی شاخیں ہیوی ٹریفک کیلئے شدید خطرے کا باعث بن چکی ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہیں اہل علاقہ نے محکمہ جنگلات اور ہاء وے حکام سے روڈ پر جھکی خطرناک شاخوں کو فوری طور پر کاٹنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں