رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں کی تزئین وآرائش،گیراج میں پوسٹمارٹم
کندیاں(نمائندہ دنیا )رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں میں پانچ کروڑ کی خطیر رقم سے تزئین وآرائش کاکام جاری تاہم پوسٹمارٹم کے لیے گیراج کے کمرے کو استعمال کیاجارہا ہے۔۔۔
تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے ضلع بھر کے ہاسپٹلز میں تزئین وآرائش کے لیے بھاری فنڈ جاری کیے گئے جسمیں کندیاں رورل ہیلتھ سنٹر کے لیے پانچ کروڑ کی خطیررقم مختص کی گئی دوسال قبل پچھترلاکھ کی رقم سے رورل ہیلتھ سنٹر میں ٹف ٹائل لگائی گئی جنہیں اب اکھاڑ کر کچرا میں پھینک دیاگیا رورل ہیلتھ سنٹر میں ایمبولینس کے گیراج کو پوسٹمارٹم کے لیے استعمال کیاجاتا ہے جبکہ ہاسپٹل میں مریضوں کے ٹیسٹ چیک کے لئے مشینری موجود نہیں ہاسپٹل آنے والے مریضوں کو ادویات بھی میڈیکل سٹورز سے مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے رورل ہیلتھ سنٹر پر مستقل بنیاد پر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔