تھل کینال روڈ جھال والا پل تا پپلاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

تھل کینال روڈ جھال والا پل تا پپلاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کندیاں(نمائندہ دنیا ) تھل کینال روڈ جھال والا پل تا پپلاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مسافروں کو مشکلات کاسامنا علاقہ مکینوں کا ڈپٹی کمشنر میانوالی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق کندیاں جھال والا پل سے براستہ سفین پل پپلاں تھل کینال روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں اس شاہراہ پر گہرے گڑھے پڑچکے ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے اس شاہراہ پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں تحصیل پپلاں کی مرکزی شاہراہِ پر مسافروں کو سفر کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے مرکزی شاہراہِ پر روزانہ سینکڑوں افراد سفر کرتے ہیں کندیاں شہر کو تحصیل ہیڈکوارٹر کے ساتھ ملانے والی یہ ایک اہم مرکزی شاہراہِ ہے اس شاہراہ پر سفر کرنے سے مسافروں کو ایم ایم روڈ پر سفر کرنے سے بیس کلومیٹر کی کم مسافت ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس شاہراہ کی تعمیر ومرمت کو مسلسل نظر انداز کیا جانا لمحہ فکریہ ہے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مرکزی سڑک کی جلد تعمیر اور مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں