نان کسٹم پیڈ سگریٹس کیخلاف مہم ، ساڑھے 6 ہزار کاٹن پکڑے گئے ، 30 کروڑ جرمانہ وصول
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا بغیر ٹیکس ادائیگی سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور مہم ساڑھے چھ ہزار کے قریب سگریٹ کے کا رٹن پکڑ کر 30 کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کر کے خزانے میں جمع کرا دیا گیا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سرگودھا علی کلیار نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر نان ٹیکس پے سگریٹ فروشوں کے خلاف بھرپور طریقے سے مہم جاری ہے اس ضمن میں عوام میں آگاہی کے لیے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں پکڑے جانے والی سگریٹوں کو ضائع کر دیا جاتا ہے وفاقی حکومت نے سرگودھا ریجن کو انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف چار ارب 20 کروڑ مقررکیا ہے جس میں سے تین ارب کے قریب وصولی کر لی گئی ہے ٹارگٹ مقررہ وقت سے قبل وصول کر لیا جائے گا شہری اپنا ٹیکس بروقت ادا کر کے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے آپ کو محکمہ میں رجسٹرڈ کراکر فائلر بنیں، جس سے عوام کو بہت ریلیف ملے گا۔