3 شاپنگ پلازوں کی دکانیں دوبارہ نیلام کرنے کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریونیو ڈیپارٹمنٹ سرگودھا نے شہر کے تین شاپنگ پلازوں کی دکانیں نئے سرے سے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے محکمہ ریونیو کی اراضی پر تین شاپنگ پلازے تعمیر کراکر دکانیں نیلام کر دی تھیں، جس کا کرایہ عرصہ دراز تک بلدیہ وصول کرتی رہی بعدازاں حکومت کی پالیسی تبدیل ہونے پر ان پلازوں کا قبضہ محکمہ ریونیو نے حاصل کر لیا لیکن ان شاپنگ پلازوں کے دکانوں کے کرایہ کی ریکوری بری طرح متاثر ہوئی ہے محکمہ ریونیو نے کرایہ وصول کر کے نصف بلدیہ کو دینا ہے ریونیو کی ریکوری مایوس کن ہے جس پر محکمہ ریونیو نے دکانداروں کے عدم تعاون پر ان شاپنگ پلازوں کی دکانیں کو ازسرنو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پیپر ورک شروع کر دیا گیا ہے ۔