ڈومیسائل اجراء کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے سائلین کو مشکلات

ڈومیسائل اجراء کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے سائلین کو مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع میں ڈومیسائل کے اجراء کا کمپیوٹرائزڈ نظام اور کوٹہ سسٹم مسائل میں اضافہ کا باعث اور سائلین کی ایک بڑی تعداد خوار ہو کر رہ گئی۔

 ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈومیسائل کے اجراء کا عمل کمپیوٹرائزڈ کیا گیا تھا تاکہ سائلین کی مشکلات کم کی جا سکیں تاہم مناسب حکمت عملی اختیار نہ کئے جانے اور سسٹم کی بار بار خرابی کے باعث جہاں متعلقہ عملے کیلئے بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں وہاں ماہانہ کوٹہ مقرر ہونے کی وجہ سے سینکڑوں سائلین رل کر رہ گئے ہیں بالخصوص انتہائی ضروری نوعیت کے امور کیلئے ڈومیسائل کا حصول ا ن کیلئے ناممکن ہے ، حکومت کی جانب سے ایک ماہ میں تیس ڈومیسائل جاری کرنے کی حد مقرر کی گئی ہے ، جبکہ آن لائن اپلائی کرنیوالوں کی تعداد سینکڑوں میں ہوتی ہے جن کی اکثریت صرف انتظار کی سولی پر لٹکنے پرمجبور ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں