ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ایڈز کے عالمی دن پر سیمینار،واک
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر مشتاق عاکف بشیر، چیف کنسلٹنٹ میڈیسن ڈاکٹر ملک محمد خان، ڈاکٹر مطلوب اور ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نیئر عباس خان بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز کا مرض احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے باعث تیزی سے پھیل رہا ہے ، انجکشن لگواتے وقت نئی سرنج شیو بناتے وقت نیا بلیڈ اور بلڈلیتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں ان اقدامات سے ایڈز کی بیماری کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے ۔