پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ،جس کے مطابق تمام تحصیلوں میں تعینات 46 پرائس مجسٹریٹس نے نومبر میں دکانوں و مارکیٹوں کے 18 ہزار 846 دورے کیے۔

 پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف وزی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 56 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔58 کاروباری مراکز سیل اور 113 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ گراں فروشوں ، مصنوعی مہنگائی اور زخیرہ اندوزں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کومزید بہتربنائیں اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی کاعمل یقینی بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں