اینٹوں کی مصنوعی قلت سے تعمیراتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آلودگی /سموگ کی روک تھام کیلئے بھٹہ خشت بند رکھنے کے پیش نظر بھٹہ مالکان کی طرف سے اینٹوں کی مصنوعی قلت سے تعمیراتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے اور ان کاموں کی لاگت میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے۔۔۔
تفصیل کے مطابق بھٹوں کی بندش کے بعد مالکان نے مصنوعی قلت پیدا کررکھی ہے جس سے پرائیویٹ اور حکومتی طور پر شروع کاموں کی لاگت میں کئی گنا اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے بھٹہ مالکان کیخلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے اینٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے جس کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو تعمیراتی کاموں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے ۔