سوشل میڈیا کی مؤثر طریقہ سے مانیٹرنگ کی جائے ،قاری عتیق الرحمان

 سوشل میڈیا کی مؤثر  طریقہ سے مانیٹرنگ کی  جائے ،قاری عتیق الرحمان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرکزی رہنماء پاکستان قراۃ کونسل قاری عتیق الرحمان صدیقی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا مثبت اور تعمیری کردار وقت کا تقاضہ ہے۔۔۔

 لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر بے حیائی اور پروپیگنڈہ مافیا کا راج لمحہ فکریہ ہے جس سے نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا پر اس صورتحا ل سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں سوشل میڈیا کی مؤثر طریقہ سے مانیٹرنگ کی جائے تاکہ فیک نیوز ،عریانی اور فحاشی کی حوصلہ شکنی ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں