ڈی سی آفس میانوالی کے لان میں ریونیو عوامی خدمت کچہری

ڈی سی آفس میانوالی کے لان میں ریونیو عوامی خدمت کچہری

میانوالی (نامہ نگار )ڈی سی آفس میانوالی کے لان میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ نے ریونیو خدمت کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکوکارہ، محکمہ ریونیو اور لینڈ ریکارڈ کے افسران و عملہ موجود تھا۔اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ نے کھلی کچہری میں ریونیو مسائل سے متعلق پیش کی جانے والی مختلف درخواستوں پر موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں لوگوں نے درستگی ریکارڈ، حد براری، فرد جائیداد، انتقلات، رجسٹری کے اجراء اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق مختلف درخواستیں پیش کیں۔اس موقع پر اے ڈی سی آ ر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ایک ہی چھت تلے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری حل کے سلسلہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔انھوں نے ریونیو افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ حکومتی ویژن کے مطابق کھلی کچہری میں پیش کئے جانے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں