ڈی سی بھکر کی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل حل کرنیکا حکم

ڈی سی بھکر کی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل حل کرنیکا حکم

کلورکوٹ(نما ئندہ دنیا )وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلع کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ سائلین کے مسائل ان کے گھر کے نزدیک حل ہو سکیں۔

ضلع کے عوام کو مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف اعوان نے اے سی افس کلورکوٹ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے علاوہ بھی ضلع بھر کی عوام کی خدمت کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کھلی کچہری میں معتدد سائلین نے ریونیو سمیت دیگر محکموں سے متعلق اپنی شکایات ڈی سی بھکر کو پیش کیں جن کے حل کیلئے انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیے کھلی کچہری میں ملک اشرف اے سی کلورکوٹ ،اے سی بھکر،محمد ابوبکر غوری تحصیلدار،ملک عنایت اﷲ نائب تحصیلدار،شاہیر گارلڈ چیف افسیر ایم سی کلورکوٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران پٹواریوں گرداوروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں