گرانفروشی چیلنج بن گئی ، تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی طرف سے سرگودھا ، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے مبینہ فرضی رپورٹوں کے معاملہ کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق کامرس انڈسٹریز اور انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے علم میں یہ بات آئی کہ نیلامیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کیلئے حکومت نے ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں مگر کوئی بھی آفیسر اس دوران موجود نہیں ہوتا، مڈل مین اور مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے اشیاء کے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ گرانفروشی کا تدارک ایک چیلنج بناہوا ہے ، اور اس جانب ذمہ دار افسران کی عدم توجہی باعث تشویش ہے ، جس پر ضلعی سربراہان کو صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ایک ادارے کو متذکرہ امور کی خفیہ نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔