گورنمنٹ پبلک مڈل سکول کے محنتی طلبا میں تحائف تقسیم
ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا) دھرتی سیوا مہم کے تحت سول سوسائٹی کے تعاون سے گورنمنٹ پبلک مڈل سکول کے محنتی طلباء میں تحائف تقسیم کیے گئے۔۔۔
اس سلسلہ میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ملک سعداﷲ خان اور ملک ممتاز حسین جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے اس ضرورت پر زور دیا کہ سول سوسائٹی اور اساتذہ کو مل کر محنتی اور ہونہار طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے یہی بچے قوم کا مستقبل ہیں۔