10دسمبر سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈائون شروع
میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت سنگل یوز پلاسٹک،پولی تھین بیگز پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ما حو لیات انجینئر رحمت اللہ خان، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری رضوان اکرم ڈار کے علاوہ متعلقہ افسران اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر اے ڈی تحفظ ماحو لیات نے اے ڈی سی آر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ حکو مت کی جا نب سے سنگل یوز پلاسٹک/ پولی تھین بیگز کے استعمال اور 75مائیکرون سے کم پلا سٹک بیگز کی تیاری و فروخت پر جو ن2024 سے مکمل پا بندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پلا سٹک بیگز کے کاروبار سے منسلک دوکا ندار فوری طور پر اپنے کاروبار کی محکمہ تحفظ ماحولیات سے رجسٹریشن کرائیں۔انہوں نے بتایا کہ 10 دسمبر سے ممنو عہ پلاسٹک / پولی تھین بیگز کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ممنوعہ پلا سٹک بیگز کے نقصانات سے متعلق دوکا نداروں اور لوگوں کو زیا د ہ سے زیا دہ آگہی فراہم کی جائے ۔