ایل پی جی کی مصنوعی قلت ،ذمہ داروں کیخلاف کا رروائی کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اوگرا کی ہدایت پر پرائس اینڈ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرگودھا ریجن کے چاروں ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کیے ہیں ۔
کہ وہ سی این جی کی بندش کے باعث ایل پی جی کی مصنوعی قلت کو جواز بنا کر بلیک مارکیٹنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں، شہریوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اہم شاہراؤں خصوصاً دیہی علاقوں میں زائد داموں ایل پی جی فروخت کی جا رہی ہے ۔