تجاوزات اور آوارہ جانوروں کیخلاف مہم تیز ، بھاری جر مانے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا کا تجاوزات اور آوارہ جانوروں کیخلاف مہم تیز کرنے کے دوران سیل کی جانے والی دکانوں اور قبضہ میں لئے جانیوالے جانور مالکان سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ کے قریب جرمانہ وصول کر کے خزانے میں جمع کرا دیا ۔۔
چیف آفیسر بلدیہ ذویا مسعودبلوچ نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے جانور رکھنے والے اپنے جانور باندھ کر رکھیں وگرنہ ضبط کر کے نیلام کر دیئے جائینگے ۔