سینئر وکیل ملک اقبال احمد بھچر کی جانب سے جسٹس گروپ کے اعزاز میں تقریب
سرگودھاسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے حوالہ سے اولڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہال میں سینئر وکیل ملک اقبال احمد بھچر کی جانب سے جسٹس گروپ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔
جس میں امیدوار برائے صدر نعیم مختار باجوہ نے اپنے گروپ کے امیدواروں اور سپورٹران سمیت شرکت کی۔ اس موقع پر ملک اقبال احمد بھچر اور ان کے ساتھیوں نے جسٹس گروپ کی حمایت کا اعلان کیا اور مل کر ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی۔