5دکاندار وں کیخلاف مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے پر مقدمات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پانچ وکاندار وں کے خلاف مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر مقدمات جبکہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالے آٹھ دوکاندارجرمانوں کی زد میں آ گئے ۔۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوٹ مومن نے 21جنوبی، معظم آباد، بھاگٹانوالہ روڈ سمیت مختلف مقامات پرگزشتہ روز چھاپے مار کر دالیں اور دیگر اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے محمد ارشد، محمد یوسف،صغیر احمدکے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ، جبکہ اس دوران 8دکانداروں کو وارننگز کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے گئے ۔