پہلی ششماہی کے اہداف کی تکمیل کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

پہلی ششماہی کے اہداف کی تکمیل کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بورڈ آف ریونیو کی طرف سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اہداف کی تکمیل کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، بقیہ اور موجودہ واجبات کی وصولی کیلئے 31 دسمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ریونیو وصولی کی شرح غیر تسلی بخش ہونے کے پیش نظر اس حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ، بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے پٹواریوں، قانونگواور دیگر کیڈرز کے ریونیو افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہرملازم اس حوالے سے روازانہ اپنی کارکردگی رپورٹ متعلقہ اے سی کو جمع کروائے گا جبکہ فرائض سے غفلت کے مرتکب اوروصولیوں کے اہداف مکمل نہ کرنیوالے ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں