انٹر کالجیٹ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ نجی کالج کی ٹیم نے جیت لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام بورڈ آفس گراونڈ میں تین روزہ جاری انٹر کالجیٹ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا۔۔۔
ٹورنامنٹ میں پہلی، دوسری پوزیشن نجی کالجز اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی نے حاصل کی عدیم لطیف اور رضوان احمد نے ایمپائر کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ ملک سرفراز نے سکورر اور تھرڈ ایمپائر کے فرائض سر انجام دیئے کمنٹری بوکس علیزے نے سنبھالے رکھا تمام ٹورنامنٹ کے انتظامی امور محمد وقاص بٹ نے انجام دیئے اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس روشن ضمیر کالرو نے چیئر مین تعلیمی بورڈ کمشنر جہانزیب اعوان اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابوالحسن نقوی کی طرف سے جیتنے والی تمام ٹیموں کو مبارک باد دی اور ان کی طرف سے کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ محنت جاری رکھیں کھیلوں کے فروغ کے لئے تعلیمی بورڈ ہر ممکن سہولت مہیا کرے گا۔