سوشل ورکرز کے عالمی دن پر یونیورسٹی آف سرگودھا میں تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سوشل ورکرز کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ ڈویژنل سوشل کنونشن اور وحید انجم ایوارڈ سرٹیفکیٹ کی تقریب یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عمر فاروق اور سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ محمد حسین گوندل تھے تقریب میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی این جی اوز کے سوشل ورکرز کے علاوہ دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں ایوارڈ و سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔