بڑے سٹورز ، شاپنگ مالز خریداری کی جعلی رسیدیں دینے لگے ، کریک ڈاؤن شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بورڈ آف ریونیو پاکستان نے جعلی رسیدوں کے ذریعے ایف بی آر کومالی نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔۔۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو بڑے سٹورز اور شاپنگ مالز پر ڈیجیٹل ریٹیلرز کو پی ایس او کے ذریعے انکم ٹیکس کٹوتی کر کے رسیدیں دینے کا اختیار دے رکھا ہے لیکن بعض فروخت کنندہ جعلی رسید گاہک کو دے دیتے ہیں جس سے مقررہ ٹیکس خزانے میں جمع نہیں ہوتا جس پر ایسے ریٹیلر زکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیاگیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سرگودھا علی کلیار کی سربراہی میں خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیاگیا ہے جو اچانک چھاپے ماریں گے اور ایسے فروخت دہندگان جو جعلی رسیدیں جاری کرنے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کاروائی کریں گے اس ضمن میں عوام سے بھی استدعا کی گئی ہے کہ ایسی رسیدیں جن پر ایف بی آر کا کوڈ نہ ہو کی نشاندہی کریں ایسے افراد کو ایف بی آر خصوصی انعامات بھی دے گی۔