ڈی پی او کی کھلی کچہری ،معذور کے پاس جا کر شکایت سنی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )ڈی پی او سرگودھا اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کھلی کچہریاں منعقد کی جاتی ہیں۔۔۔
تاکہ وسائل سے محروم لوگوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے اس موقع پر انھوں نے موقع پر احکامات جاری کئے ڈی پی او نے ایک معذور کے پاس جا کر اسکی شکا یت سنی اور پولیس کو فوری کاروائی کا حکم دے دیا ڈی پی او نے پولیس کو ہدائت کی کہ شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ کر کے گنے سے لوڈ ٹرالیوں کی کراسنگ کے لئے ملز سے عملہ حاصل کے کے اس مسعلہ کو حل کیا جا ئے اس موقع پر ڈی ایس پی ساہیوالحق نواز میکن،ایس ایچ او ترکھانوالا ظہیر احمد وڑائچ، ایس ایچ او ساہیوال کے علاوہ سیاسی سماجی کارکنوں اور شہریوں لی کثیر تعداد موجود تھی ۔