پی ٹی آئی نے اتنی بڑی خرابی کر دی جس کو سیدھا کرنا آسان کام نہ تھا:مہر محمد یار لک

 پی ٹی آئی نے اتنی بڑی خرابی کر دی جس کو  سیدھا کرنا آسان کام نہ تھا:مہر محمد یار لک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مہر محمد یار لک نے کہا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی نے اتنی بڑی خرابی کر دی تھی کہ اسکو سیدھا کرنا آسان کام نہ تھا۔۔۔

 پیپلز پارٹی نے حکومت کا ساتھ دیا تا کہ تقسیم اور نفرت کے معاملات کو ختم کیا جا سکے ، پیپلز پارٹی نے مشکل وقت میں حکومت کو سہارا دیا، لیکن ابھی بھی تحریک انصاف کے لوگ حکومت میں روڑے اٹکانے سے باز نہیں آ رہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے کیے ہوئے وعدوں کی خلاف ورزی کی، پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت ہے ، پیپلز پارٹی کے بغیر وفاق میں حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں