تحریک لبیک نے ہمیشہ آئین اور قانو ن پر عمل کیا :جاوید اقبال رضوی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل نائب ناظم تحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا، اس میں نظام بھی رسول اﷲﷺ کی سیرت کے مطابق ہونا چاہئے۔
تحریک لبیک نے ہمیشہ آئین اور قانو ن پر عمل کیا اور حکمرانوں نے ہمیشہ اس کی خلاف ورزی کی اور ملک میں انتشار، افراتفری، اور مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا، اس وقت پاکستان میں غربت، مہنگائی عروج پر ہے، جس کو اس دلدل سے نکالنے کی ضرورت ہے ، حکمران عیاشیوں اور لوٹمار کو بند کریں اور عوام کو حقیقی سیاست کرتے ہوئے اس دلدل سے نکالیں اور قوم کو بھی کہتے ہیں کہ نبی کے راستے پر چلتے ہوئے ایک جھنڈے تلے جمع ہو کر اپنے ملک کی حفاظت کریں۔