نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے ،امیر علی شاہ ،حاجی منیر احمد ناز
شاہ پور (نمائندہ دنیا)دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔
نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے اور ہمیں آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے یہ بات سرپرست اعلیٰ مرکزی نعت کونسل تحصیل شاہ پور سید امیر علی شاہ اور صدر حاجی منیر احمد ناز نے ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ انسان کی کامیابی کا دارومدار اللہ تعالی اور نبی کریم کے احکامات پر عمل کرنے میں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کیساتھ حسن سلوک سے پیش آناہمارے نبیؐ کی تعلیمات میں سے ہے ۔