پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنائی، ن لیگ مذاکرات نہیں چاہتی ،ارسلان منج

پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنائی، ن  لیگ مذاکرات نہیں چاہتی ،ارسلان منج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب ارسلان منج نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنائی۔۔۔

 لیکن (ن) لیگ نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں، اور وہ کوشش کر رہی ہے کہ ان کے مذاکرات آگے نہ بڑھیں، بد قسمتی سے حکومت کا رویہ ہمیشہ مایوس کن رہا اور ان کی غلط فہمی ہے کہ پی ٹی آئی کمزور ہو چکی ہے ، عمران خان جیل میں بھی بیٹھ کر عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔  پی ٹی آئی نے مذاکرات کا موقع دیا لیکن حکومت سنجیدہ مذاکرات کی طرف بات کرنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے مذاکرات کو تیار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں