گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجوایٹ کالج سرگودھا میں تھرڈ ہائر ایجوکیشن گیمز فیز ٹو کا افتتاح

گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجوایٹ  کالج سرگودھا میں تھرڈ ہائر  ایجوکیشن گیمز فیز ٹو کا افتتاح

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجوایٹ کالج سرگودھا میں تھرڈ ہائر ایجوکیشن گیمز فیز ٹو کے باقاعدہ آغاز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید تھے ، جبکہ ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر ناہید ناز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ابوالحسن نقوی نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ وزیر اعلیٰ کی بہترین تعلیمی پالیسی کا عکاس ہے ۔ چودھری حامد حمید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر ناہید ناز نے کہا کہ سپورٹس ایونٹس کے ذریعے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں