تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ، ڈاکٹر قیصر

تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ، ڈاکٹر قیصر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا ہے کہ تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک ایسا چراغ ہے جو نہ صرف فرد کی ذات کو منور کرتا ہے۔۔۔

 بلکہ قوموں کو ترقی اور خوشحالی کے راستے دکھاتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات یونیورسٹی آف سرگودھا کے گیارہویں کانووکیشن کے دوسرے روز اپنے صدارتی خطاب کے دوران کی۔ کانووکیشن کے دوسرے روز پارلیمانی سیکرٹری انرجی ،ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف سرگودھا منصور اعظم سندھو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ریحانہ الیاس، رجسٹرار وقار احمد، آٹھ فیکلٹیز کے ڈینز ، سیاسی و سماجی رہنما میاں سبحان یامین سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور منصور اعظم سندھو نے فیکلٹی آرٹس اینڈ ہیومینٹیز اور فیکلٹی آف سائنس کے جنرل گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ ۔ منصور اعظم سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ایمانداری کے ساتھ کام کرتا ہے وہ ہمیشہ بدعنوانی میں ملوث افراد سے آگے نکل جاتا ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے آج کے عمل ہمارے کل کی تقدیر کا تعین کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں