سینئر ٹیچر اقبال عادل کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

سینئر ٹیچر اقبال عادل کی  ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

شاہ پور (نمائندہ دنیا )سینئر ٹیچر اقبال عادل کی خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ان کا اساتذہ کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کے ساتھ کے ساتھ بھی رویہ مثالی رہا۔

انہوں نے سکول ہذا میں مثالی وقت گزارا اور ان کا اپنے سٹاف اور اساتذہ کرام سے ساتھ پیار محبت کا رشتہ رہا ان کے سکول کے لیے کئے گئے اقدامات اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یہ بات پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور چوہدری محمد یار تُلہ ، ہیڈماسٹر محمد یعقوب نے سینئر ٹیچر اقبال عادل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔  اقبال عادل 35 سالہ تعلیمی خدمات کے بعد اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے ۔ان کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور شہر میں منعقد ہوئی جس میں سکول ہذا کے اساتذہ رانا احمد نواز، محمد منیر ، محمد انور، ریاست حسین ، محمد اعظم ، محمد ابوبکر ، غلام حسین ، عمران خان ، آفتاب احمد ، مختار احمد صہیب علی گجر سمیت اساتذہ نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں