سپیڈ کیمروں کا نظام ختم اجنالہ روڈ حادثات کی وجہ سے خونی روڈ بن چکا ،شہری

 سپیڈ کیمروں کا نظام ختم  اجنالہ روڈ حادثات کی وجہ  سے خونی روڈ بن چکا ،شہری

بھلوال(نمائندہ دنیا )بھلوال کی عوامی سماجی شخصیت خواجہ عبدالروف،امجد گوندل، خواجہ ادیب ناصر، حاجی علی عامر،خواجہ بابر شفیق،ارشد چکوریہ، خواجہ فرخ شفیق نے کہا ہے کہ اجنالہ روڈ حادثات کی وجہ سے خونی روڈ بن چکا ہے۔۔۔

 جس کی وجہ ہیوی ٹریفک کی تیز رفتاری سے کئی لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں سپیڈ چیک کرنیوالے کیمرے روڈ سے تعمیر سے قبل موجود تھے مگر روڈ کی تعمیر ہوتے ہی سپیڈ چیک کیمروں کا نظام بھی ختم ہوگیا ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی جانب سے سپیڈ چیکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کئی افراد اپنی زندگی کی بازیاں ہار چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں