میانوالی:پولیس کی کارروائی‘3رکنی شیرا گینگ گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ پائی خیل پولیس کی کارروائی،3رکنی شیرا رابری و رہزنی گینگ گرفتار۔ چوری شدہ مال مسروقہ مالیتی 2لاکھ 15ہزار روپے ۔۔۔
1پسٹل 30بور ناجائز اسلحہ برآمدڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے تھانہ پائی خیل کے علاقوں میں رابری و راہزنی کی وارداتوں پر نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر فیصل کامران اور انکی ٹیم کو ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیاجس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پائی خیل پولیس نے ملزمان شیر بہادر ولد خان زمان، صنوبر خان ولد محمد خان، محمد بلال ولد محمد نواز سکنائے سوانس پر مشتمل 3 رکنی شیرا رابری و راہزنی گینگ کو اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ پائی خیل کے رابری و راہزنی کے 3 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تینوں گرفتار ملز موں سے 2لاکھ 15ہزار روپے مال مسروقہ مالیتی رقم، 1موٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائز وقوعہ 1عدد پسٹل 30بور برآمد کیے ۔ جسکا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ ملزم شیر بہادر کیخلاف الگ سے مقدمہ درج کیا ہے ۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے ۔