میانوالی کی محکمہ سپورٹس کی 2ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز فراہم

میانوالی کی محکمہ سپورٹس کی 2ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز فراہم

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کی خصوصی کاؤشوں سے حکومت پنجاب نے ضلع میانوالی کی محکمہ سپورٹس کی دو ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز فراہم کر دیئے اور ان سکیموں پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے میانوالی سپورٹس جمنیززیم اور طارق نیازی ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اورزیر تعمیر کھیلوں کی ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور افسروں سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد ممتاز خان، اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائر یکٹر ایس بی پی محمد عمران، انجینئر پی ایم یو محمد فیضان بھی موجود تھے ۔ ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور محکمہ سپورٹس کے افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سپورٹس کی دو ترقیاتی سکیمیں 47کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے مکمل ہوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ طارق نیازی ھاکی سٹیڈیم کی تزین وآرائش کیلئے 35کروڑ روپے جبکہ میانوالی جمنزیم کیلئے 12کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان ترقیاتی سکیموں کے مکمل ہونے سے کھلاڑیوں کو کھیلوں کی جدید سہولیات میسرآئیں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور ان ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں جلد از جلد پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں