پولیس کی کارروائی،4رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

پولیس کی کارروائی،4رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی گینگ کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق انچارج AMLSنے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث چار رکنی گینگ کو سرغنہ اکمل سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینی اور چوری کی گئیں دس عدد موٹر سائیکلیں، ایک عدد بیٹری ، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں