دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ ،2ملزمان کو سزائے موت کا حکم

دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ ،2ملزمان کو سزائے موت کا حکم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صفدر نے دوہرے قتل کے 2 ملزمان کو دو دو بار سزائے موت اور دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 تھانہ روڈالہ روڈ میں درج مقدمہ نمبر 370/21 کے استغاثہ کے مطابق نامزد ملزمان سجاد ساکن 380 گ ب اور سلیمان ساکن 580 گ ب نے یوسف کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے 739 گ ب کے قریب اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تاریخ پیشی سے واپس جاتے اپنے مخالفین مقصود اور ظفر کو قتل کر دیا تھا، دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو مذکورہ سزا کا حکم سنا دیا جبکہ 21 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں