نوسرباز خواتین دکان سے ہزاروں مالیتی سامان لے کر فرار

 نوسرباز خواتین دکان سے ہزاروں مالیتی سامان لے کر فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے بہانے آنے والے نوسرباز خواتین دکان سے ہزاروں روپے مالیت کا الیکٹرک سامان پیسوں کی ادائیگی کے بغیر ہی لیکر فرار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے سوساں روڈ پر قائم دکان میں ساجد نامی شہری اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم نوسرباز خواتین خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئیں اور اسکی دکان سے 85ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان خرید کیا اور پیسوں کی ادائیگی کے بغیر ہی سامان لیکر اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں