کرسمس کی آمد، لنڈے بازار میں سٹالز پر لوٹ مار

کرسمس کی آمد، لنڈے بازار میں سٹالز پر لوٹ مار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کرسمس کی آمد اور سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر لنڈے بازار میں سٹالز سجانے والے دکانداروں نے بھی شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔۔۔

 علاج معالجے کے اخراجات سے ڈرے شہری نئی اشیاء خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے کے باعث ان لنڈا فروشوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں یہ دکاندار سویٹر، جرسی، دستانے ، جرابیں اور جیکٹس سمیت دیگر سردی سے بچانے والے میٹریل کی خریداری کے لئے آنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ،خریداروں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے خود کو بچانے کیلئے سیکنڈ ہینڈ مال کی قیمتیں سن کر ان کے اوسان خطا ہو گئے ہیں اور تمام اشیا کی قیمتوں میں 100سے 200روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں